ممبئی،29نومبر،۔آخر کار انتظار ختم ہوا، کرٹکس چائس ایوارڈس 2019کے لئے آخری فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ فلم کرٹکس گلڈ مشہور نقادوں کا ایک پینل ہے جو کرٹکس چائس ایوارڈس کو کور کمیٹی کی تشکیل کرتا ہے ۔2018میں اس کے قیام کے بعد سے ہی کرٹکس چائس ایوارڈس نے فنکاروں کو انعام دینے ، ان کے فن کو سراہنے اور فن کی شکل میں ان کے معاون کے لئے مقبولیت حاصلک کر لی ہے۔ ایک پین انڈیا گلڈ کے طور پر نقاد یہاں زبانوں اور جغرافیائی حدود کو درکنار کرتے ہوئے، دیش بھر سے سینمائی سطحوں کو کھوجنے کی سمت میں کام کرتے ہیں۔ یہ سال بے خاص ہے کیونکہ پینل نے اپنے زمرے میں اوٹی ٹی کنٹینٹ کو جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے متعلق اب زیادہ سے زیادہ کوالٹی کنٹینٹ کو پہچان ملے گی۔ 'دافیملی مین، مرزا پور، دہلی کرائم، سیکریڈ گیمز وغیرہ کچھ ایسے نام ہیں جنہیں اس سال کے انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی شارٹ فلم انوبھاگ میں، ٹیم کے پاس کئی فیلڈ پروجیکٹس ہیں ، جنہیں ہندی ، کنڑ، بنگالی اور مراٹھی میں منتخب کیا گیا ہے۔ نصیرالدین شاہ اور کبیر ساجد جیسے عمدہ اداکاروں کو ان کے شاندار کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ دسمبر2018میں فلم کرٹکس گلڈ اور موشن کنٹینٹ گروپ نے پہلی بار کرٹکس چائس شارٹ فلم ایوارڈ کا علان کیا تھا۔ جس میں ہندوستان کے ٹاپ فلم کرٹکس کا پینل شامل کیا گیا تھا۔ انعام کا پہلا ورژن عوام کے درمیان بے حد مقبول ثابت ہوا تھا اور اب یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اس بار ہمیں پورے ملک میں فنکاروں کے ذریعہ پیش کئے جارہے ہیں قابلیت سے بھرپور کنٹینٹ دیکھنے کو ملے گا۔