مودی نے منموہن سنگھ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نئی دہلی،   وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو سالگرہ مبارک ہو دیتے ہوئے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی ہے۔
ڈاکٹر سنگھ آج 87 برس کے ہو گئے۔
مسٹر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں۔ڈاکٹر سنگھ کو ٹویٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ''ہمارے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد ، میں ان کے لمبی عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں ''۔