جیند ، 25 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ میں جیند سے تقریباً دس کلومیٹر دور ہانسی روڈ پر رام رائے گاؤں کے نزدیک کل دیر رات ایک دردناک حادثے میں آٹو ڈرائیور سمیت دس نوجوانوں کی موت ہوگئی ہے اور ایک نوجوان سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔
یہ سب حصار میں جاری فوج کی بھرتی میں میڈیکل کرواکر لوٹ رہے تھے۔ یہ سب ایک ہی آٹو میں سوار تھے۔ حادثے میں ایک نوجوان سنگین طور پر زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی کو سول اسپتال سے پی جی آئی روہتک ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے کئی گاؤں کے نوجوان ایک کوچنگ اکیڈمی میں پڑھتے تھے ۔ اس میں سے کئی نوجوانوں کو حصار میں جاری فوج کی بھرتی میں شامل ہونے گئے تھے ۔ پیر کے روز جو نوجوان جسمانی ٹسٹ میں کامیاب ہوئے تھے منگل کے روز ان کا میڈیکل ہوناتھا۔ دیر شام میڈیکل ہونے کے بعد دس نوجوان آٹو سے جیند آرہے تھے۔دیر رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے رام رائے گاؤں کے پاس سامنے سے آنے والے ایک ٹنکر سے آٹو کی سیڈھی ٹکر ہو گئی۔
پولیس کے مطابق آٹو ڈرائیور تیز رفتار روشنی کی وجہ سے سامنے سے آنے والے ٹینکر کو ٹھیک سے نہیں دیکھ پاپا۔حادثے میں آٹو سوار تمام نوجوان کے تھے حصار کے آٹو ڈرائیور ٹنکر کے نیچے دب گئے۔ انہیں نکالنے میں پولیس میں کافی مشقت کرنی پڑی۔
متوفی کی پہچان روبن ، سنگل ، سنجے ، پرمجیت ، سُمت دڈوالی ، سنجے ، دیپک ، بھارت ، امت ، پروین کی شکل میں ہوئی ہے۔
حصار میں سڑک حادثے میں دس نوجوانوں کی دردناک موت