نئی دہلی ،27ستمبر, وزیر اعظم نریندرمودی نے فرانس کے سابق صدر ژاک شیراک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے ۔
مسٹر مودی نے امریکہ کےدورے کے دوران ٹوئیٹ کیا،'' مسٹر شیراک کے انتقال پر میں گہرے رنج وغم کا اظہار کرتاہوں ۔ایک سچے عالمی رہنما کے جانے پر ہندستان غم زدہ ہے ۔''
انھوں نے کہا کہ سابق صدر ہندستان کے ایک اچھے دوست تھے اور ہندستان اور فرانس کے مابین رشتوں کو مضبوط کرنے میں انکا اہم تعاون تھا۔
فرانس کے صدر ایمینوئیل میخواں نے بھی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا،'' ہم نے ایک عظیم رہنما کھودیاہے ۔ہم ان سے اتناہی پیار کرتے تھے جتنا وہ ہم سے کرتے تھے ۔''
واضح رہے کہ فرانس کےسابق صدر ژاک شیراک کا جمعرات صبح انتقال ہوگیا۔انکے گھر کے ذرائع نے بتایاکہ مسٹر شیراک نے اپنے گھر کے سبھی افراد کی موجودگی میں آخری سانس لی ۔
وہ 86سال کے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے ۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے فرانس کے سابق صدر ژاک شیراک کے انتقال پر اظہار کیا